۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اسرائیل پر فلسطین کا حملہ

حوزہ/ فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم اور مظالم کا جواب ہفتے کی صبح صہیونی بستیوں پر حملہ کر کے دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم اور مظالم کا جواب ہفتے کی صبح صہیونی بستیوں پر حملہ کر کے دیا، ساتھ ہی اسرائیلی ریڈیو نے کہا ہے کہ حماس نے درجنوں صیہونیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

اسرائیلی فضائیہ غزہ پٹی پر بمباری کر رہی ہے تاہم فلسطینیوں کی جانب سے صہیونی علاقوں پر میزائل حملے بھی جاری ہیں، تل ابیب اور بیت المقدس کی صہیونی تنصیبات پر میزائل مسلسل گر رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حملوں میں ہنیگف کے علاقے میں مقامی انتظامی کونسل کے سربراہ مارے گئے ہیں، فلسطینی زمینی اور ہوائی راستے صہیونی بستیوں میں داخل ہوئے ہیں۔

صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے خلاف زمینی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، غزہ کی پٹی کے کئی سرحدی علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، غزہ پٹی کے قریب واقع درجنوں صہیونی بستیوں کے مکین ان علاقوں سے نقل مکانی کر رہے ہیں۔

فلسطینی جنگجوؤں نے ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں انہیں صہیونی فوجی اڈوں کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دکھایا گیا ہے، فلسطینی فوجیوں کو بھی صہیونی بستیوں کے اندر گشت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ الاقصی پر حملہ غزہ سے شروع ہوا ہے اور یہ مغربی کنارے اور فلسطین سے آگے بڑھے گا، یعنی ہر جگہ سے لوگ صیہونی حکومت پر حملہ کریں گے، اس کامیابی پر انہوں نے شکر کا سجدہ ادا کیا۔

صہیونی اسپتالوں سے اطلاعات آرہی ہیں کہ زخمیوں کی بڑی تعداد ہے اور ان کے لیے جگہ نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .